ویمنز ٹینس ثانیہ مرزا کی سیمی فائنل میں رسائی
ہائش سو وائی اور پینگ شوئی کو 6-4،6-2 سے مات دیکر پین پیسفک ویمنز ٹینس کے ڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کرلی
سنگلز میں ٹرافی کیلیے پیٹراکیوٹوا کا مقابلہ جرمن پلیئر اینجلیک کیربر سے ہوگا۔ فوٹو: فائل
بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے ٹاپ سیڈ ہائش سو وائی اور پینگ شوئی کو 6-4،6-2 سے مات دیکر پین پیسفک ویمنز ٹینس کے ڈبلز فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ایونٹ کے ویمنز سنگلز کا فائنل پیٹراکیوٹوا اور جرمن پلیئر اینجلیک کیربر کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائیگا، سیمی فائنلزمیں 7 سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹراکیوٹووا نے وینس ولیمز کو اعصاب شکن مقابلے میں 3-6، 6-3 اور 7-6(7/2) سے قابو کرلیا، فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے کیرولین ووزینسکی کو 6-4، 7-6(7/5) سے مات دے دی۔کوالالمپورمیں جاری ملائیشین ایونٹ میں اسپین کے ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر کو پرتگال کے غیرمعروف پلیئر جوآن سوسا کے ہاتھوں شکست ہوگئی، انھوں نے 6-2، 7-6 (8/6) سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، دیگر کوارٹر فائنلز میں فورتھ سیڈ آسٹریا کے جرگن میلزر نے ارجنٹائن کے فریڈریکو ڈیلبونیز کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-2 سے ہرادیا، فرانس کے جولین بینیٹو نے ہموطن ایڈرین مینارینو کو 6-3،6-3 سے پچھاڑ کر فائنل فور میں قدم رکھ دیا۔
سوئس پلیئر اسٹینسلس واورنیکا نے روس کے دیمیتری ترسنوف کیخلاف 2-6، 6-3 اور7-6(7/3) سے غلبہ پایا۔دوسری جانب بنکاک میں ہونیو الے تھائی لینڈ مینز ٹینس کے کوارٹر فائنلز میں جائلز سیمون نے کمر کی انجری کے باوجود نیدرلینڈز کے اگور سیجلنگ کو 6-4،5-7 اور6-4 سے زیر کیا،انھوں نے گذشتہ دن آسٹریلین پلیئربرنارڈ ٹومک کیخلاف اپنے کیریئر کی 300 ویں فتح حاصل کی تھی، ٹاپ سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ نے چائنیز تائپے کے لو ین ہوشن کو 7-6 (9/7) ، 6-4 سے مات دی، فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے روسی حریف میخائل یوزنی کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 6-3 اور6-1 سے ٹھکانے لگادیا، کینیڈا کے میلوس رائونک نے اسپینش پلیئر فلکیانو لوپز کو 6-4،6-3 سے پچھاڑ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔