کوئٹہ میں دو دھماکے ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارجائے دھماکا پر پہنچ گئے

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارجائے دھماکا پر پہنچ گئے، فوٹو: فائل

کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک کے قریب یکے بعد دو دھماکوں میں ایک ریسکیو رضاکار جاں بحق جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کا مصروف علاقہ خیزی چوک بم دھماکوں سے گونج اٹھا، بس ٹرمینل کے قریب یکے بعد دو زوردار دھماکے ہوئے، دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارجائے دھماکا پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا۔پولیس کی مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story