کے آر ایل ایشین کلب چیمپئن کے اعزاز سے ایک قدم دور

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا مگر کوئی گول نہ ہوسکا۔

پاکستانی کلب کے آرایل نے فلسطینی القدس ہلال کو باآسانی 2-0 سے زیر کرلیا ۔ فوٹو:فائل

کے آرایل فٹبال ٹیم ایشین کلب چیمپئن کے اعزاز سے صرف ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئی۔

اے ایف سی پریذیڈنٹ فٹبال کپ کے آخری لیگ میچ میں فلسطینی القدس ہلال کو2-0 سے زیر کرتے ہوئے پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔29 ستمبر کو فیصلہ کن معرکہ میں ترکمانستانی کلب بلقان سے ٹاکرا ہوگا۔ تفیصلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ملاکا میں جاری پریذیڈنٹ فٹبال کپ فائنل رائونڈ میں گروپ بی کے آخری لیگ مقابلے میں پاکستانی کلب کے آرایل نے فلسطینی القدس ہلال کو باآسانی 2-0 سے زیر کرلیا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا مگر کوئی گول نہ ہوسکا۔




دوسرے ہاف میں کے آرایل کے کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اورحریف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا، میچ کے 70 ویں منٹ میں کلیم اللہ نے خوبصورت گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلادی، مقررہ وقت میں پاکستانی کلب ٹیم کو ایک، صفر کی برتری حاصل تھی، اس دوران امپائر نے 4 منٹ کا انجری ٹائم فراہم کیا، انجری ٹائم کے اختتام سے ایک منٹ قبل مڈفیلڈر عادل نے کے آرایل کی جانب سے دوسرا گو ل داغ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی کلب ٹیم نے اپنے دونوں لیگ میچ جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ اے سے جمعہ کو ترکمانستان کلب بلکان کی ٹیم منگولین ارچم ایف سی کو زیر کرتے ہوئے سرفہرست رہی ، اب اس کا 29 ستمبر کو فائنل میں کے آرایل کا مقابلہ ہوگا۔
Load Next Story