آٹو مکینکا جوہانسبرگ میں 5 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

4 روزہ نمائش میں ٹڈاپ کے تحت پاکستان پویلین کا انعقاد کیا جائیگا۔

4 روزہ نمائش میں ٹڈاپ کے تحت پاکستان پویلین کا انعقاد کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

جوہانسبرگ میں18ستمبر سے شروع ہونے والی آٹو پارٹس کی عالمی نمائش آٹو مکینکا جوہانسبرگ میں پاکستان سے 5 کمپنیاں شرکت کریں گی۔


جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں18ستمبر سے شروع ہونے والی آٹو پارٹس کی عالمی نمائش آٹو مکینکا جوہانسبرگ میں پاکستان سے 5 کمپنیاں شرکت کریں گی۔ 4 روزہ نمائش میں ٹڈاپ کے تحت پاکستان پویلین کا انعقاد کیا جائیگا جہاں اٹلس بیٹری، غوری ٹائر، ڈارسن انڈسٹریز، میرا لاسٹک ربر اور نیو ایشیاآٹو موٹیو نامی کمپنیاں اپنی اپنی مصنوعات کی نمائش کریںگی۔

آٹو مکینکا جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کی آٹو سروس انڈسٹری کی صفِ اوّل کی بین الاقوامی نمائش ہے جو کہ ذیلی سہارا ریجن کے تجارتی خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، یہ جنوبی افریقہ میں آٹو موٹیو سیکٹر سے جڑے کاروباری افراد کے لئے ملاقات کا اہم مرکز ہے۔
Load Next Story