کے فور منصوبہ 24 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے کا ہوگیا فیصل واوڈا
بلدیاتی حکومت کو 46 اور سندھ حکومت کو 170 ارب سے زائد فنڈ ملے مگر چٹکی برابر کام نہیں ہوا، وفاقی وزیر
بلدیاتی حکومت کو 46 اور سندھ حکومت کو 170 ارب سے زائد فنڈ ملے مگر چٹکی برابر نہیں ہوا، وفاقی وزیر (فوٹو: فائل)
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ 24 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے کا ہوگیا پھر بھی تکمیل کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن میں اپنے حلقے کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہا، انسان اور جانور کے درمیان فرق پورے پاکستان میں نظر نہیں آرہا، میرے حلقے کا حق مارا جارہا ہے، بلدیہ ٹاؤن مشکل میں رہا تو کسی اور علاقے میں مصیبت کھڑی کردوں گا، کے فور منصوبہ 24 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے کا ہوگیا پھر بھی تکمیل کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، حکومت سندھ اسے 600 ارب روپے تک پہنچادے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کو 46 اور سندھ حکومت کو 170 ارب سے زائد فنڈ ملے مگر چٹکی برابر کام نہیں ہوا۔