نیشنل ہائی وے پر سوزوکی سے 2 کروڑ کی منشیات برآمد 2 ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان غلام اکبر اور گل حسن کا تعلق بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے ہے، مقدمہ درج کر لیا، تھانیدار
اعلیٰ معیار کی 265 کلو سے زیادہ چرس منشیات فروش گروہوں کو سپلائی کرنے کے لیے شہر میں لائی گئی تھی۔فوٹو؛فائل
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شہرمیں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کوگرفتارکرکے سوزوکی سے 2کروڑ روپے مالیت کی265 کلوچرس برآمدکرلی۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب خفیہ اطلاع پرٹارگٹڈ کارروائی میں سوزوکی سے شہرمیں سپلائی کے لیے لائی جانے والی اعلیٰ معیارکی 265 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرکے2ملزمان غلام اکبر شاہ ولد کرم علی شاہ اورگل حسن ولد عثمان کوگرفتارکرلیا،منشیات کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن شاکرعلی کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ سے ہے، برآمد کی جانے والی منشیات کافی کے ساشوں میں چھپا کر منشیات فروش گروہوں کوفراہم کرنے کے لیے لائی گئی تھی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے منشیات کے گروہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔