زمبابوے میں شكاريوں نے زہر دے كر 80 ہاتھيوں كو ہلاک كرديا

مقامی پولیس نے 9 سے زائد شکاریوں کو گرفتار کرکے چھپائے گئے کچھ ہاتھی دانت بھی برآمد کرلئے۔

مقامی پولیس نے 9 سے زائد شکاریوں کو گرفتار کرکے چھپائے گئے کچھ ہاتھی دانت بھی برآمد کرلئے۔

لاہور:
زمبابوے میں شكاريوں نے زہر دے كر 80 سے زائد ہاتھيوں كو ہلاک كرديا۔


غير ملكی ميڈيا كے مطابق زمبابوے كے وزير ماحوليات كے مطابق شكاريوں نے ہوانگے نيشنل پارک ميں پانی كے ذخيرے ميں زہرملا ديا، جس سے 80 سے زائد ہاتھی ہلاک ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ہمیں اس بات کا علم ہوا ہے کہ قريبی گاؤں سے سائنائڈ زہر اور 19 ہاتھی دانت برآمد كئے گئے ہيں،مقامی پولیس نے 9 سے زائد شکاریوں کو گرفتار کرکے چھپائے گئے کچھ ہاتھی دانت بھی برآمد کرلئے۔

واضح رہے کہ ہاتھيوں كا شكار ان كے دانت حاصل كرنے كے لئے كيا جاتا ہے، کیونک عالمی منڈی ميں یہ دانت مہنگے داموں فروخت ہوتے ہيں۔
Load Next Story