نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 42 افراد ہلاک 100 سے زائد لاپتہ
کشتی پرضرورت سےزیادہ سامان لادا گیا تھا جب کہ مسافر کی تعداد بھی گنجائش سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حکام
100 لا پتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
KARACHI:
نائیجیریا کے دریائے نگرمیں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد تاحال لا پتہ ہو گئے۔
نائیجیریا کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمد صبا کا کہنا ہے کہ تقریبا 150 مسافروں سے بھری کشتی نائیجیریا کےعلاقے ما لیلی سے نکلی تو 2 حصوں میں ٹوٹ گئی، اب تک 42 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ 100 افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ محمد صبا کا کہنا ہے کہ کشتی پر ضرورت سے زیادہ سامان لادا گیا تھا جب کہ مسافر کی تعداد بھی گنجائش سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔