فروغ تعلیم شہزاد رائے کی امریکی بینڈ کیساتھ پرفارمنس

میوزک معاشرے میں تبدیلی لانے کا طاقتور ذریعہ ہے،شہزاد رائے

بچوں کی مدد اور تعلیم کیلیے دوسرے لوگ بھی ہمیں جوائن کر سکتے ہیں، میٹ سورم۔ فوٹو: فائل

پاکستانی سنگر شہزاد رائے نے مشہور زمانہ امریکی بینڈ 'گنز اینڈ روزز' کے سابق بینڈ ممبرز کے ساتھ موسیقی کے رنگ بکھیرے سننے والے بھی جھوم اٹھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈاپٹ دا آرٹس فائونڈیشن' پبلک اسکولز میں تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سلیبریٹرز کو جمع کرتی ہے۔ شہزاد رائے نے کہا کہ میوزک کی دنیا کے بڑے نام میٹ سورم کے ساتھ پرفارم کرنا اعزاز کی بات ہے، بدقسمتی سے پاکستان کچھ منفی چیزوں کی ایکسپورٹ کے حوالے سے جانا جاتا ہے تاہم جو کاز میں لے کر آیا ہوں وہ پوزیٹو ہے، میوزک معاشرے میں تبدیلی لانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے، یہ پاکستان اور امریکا کے درمیان موجود فاصلے کم کرنے کی زبردست کوشش ہے۔




میٹ سورم کا کہنا تھا کہ میوزک انسانیت کی عالمی زبان ہے اگر میں اور شہزاد بچوں کی مدد اور تعلیم کے لیے ہاتھ ملا سکتے ہیں تو آنیوالی نسلوں کی بہتری کے لیے دوسرے بھی ہمیں جوائن کر سکتے ہیں، اس سے دونوں ممالک کی نئی نسل کو ایکدوسرے کے کلچر کو جاننے میں بھی مدد ملے گی۔ کنسرٹ کا اہتمام کرنیوالی کمپنی کی نمائندہ سعدیہ اشرف نے کہاکہ میوزک کی کہکشاں کے دو جگمگاتے ستاروں شہزاد رائے اور میٹ سورم کا تعلیم کو عام کرنے کے لیے اپنے ملکوں میں این جی اوز بنانا کمال کی بات ہے، ان اسٹارز کی کشش سے یقیناً بہت سے لوگ اس نیک کام میں حصہ لینے پر تیار ہو جائینگے۔
Load Next Story