24ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب 30 ستمبر کو ہوگی

تقریب میں زندگی کے مختلف شبعوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے جائینگے

تقریب میں معروف ماڈلز اور اداکار پرفارم کرینگے ۔فوٹو:فائل

KARACHI:
24ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ 2013ء کی تقریب 30ستمبر کو الحمراء ہال نمبرون میں منعقد ہو رہی ہے جس میں زندگی کے مختلف شبعوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے جائینگے۔


ترجمان نے بتایا کہ تقریب میں معروف ماڈلز اور اداکار پرفارم کرینگے جب کہ میاں فرزند سرکس کے فنکار بھی خصوصی آئٹمز کے ساتھ پروگرام کا حصہ ہونگے۔ تقریب کی صدارت میاں فرزند علی سرکس کے چیف ایگزیکٹو اور ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان میاں راشد فرزند علی کرینگے، یہ پروگرام شام چھ بجے شروع ہوگا۔
Load Next Story