شوبز میں بغیر سفارش ترقی کرنا مشکل ہے نیہا لاج

نیوٹیلنٹ کے لیے قدم قدم پر مشکلات ہیں لیکن میں نے عزم کیا تھاکہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ہی رہوں گی

فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ مشکل کام ہے ،فوٹو: فائل

PARIS:
ماڈل و اداکارہ نیہا لاج نے کہا ہے کہ اس ملک میں شوبز کے شعبہ میں بغیر سفارش کے ترقی کرنا بہت مشکل ہے۔


نیوٹیلنٹ کے لیے قدم قدم پر مشکلات ہیں لیکن میں نے عزم کیا تھاکہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ہی رہوں گی ۔''ایکسپریس ''سے گفتگو کرتے ہوئے نیہا لاج نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ مشکل کام ہے مگر جس کام کو شوق سے کیا جائے اس میں کوئی مشکل نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ میں متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہوں، میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ کا شعبہ مشکل ہے۔
Load Next Story