پولیس نے شاہد بکک سمیت 3 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی
شاہد بکک بلال شیخ پر حملے میں ملوث تھا،ملزمان کاتعلق لیاری گینگ وارسے ہے
ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات میں قتل ، اقدام قتل ، اغوا ، بھتہ خوری اور پولیس مقابلے کے20 سے زائد مقدمات درج ہیں،پولیس۔ فوٹو: فائل
پولیس نے دہشت گردی ، قتل ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اہم ملزم شاہد بکک سمیت3 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی۔
گرفتاری ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن نے گزشتہ روز ڈی آئی جی سائوتھ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ظاہر کی،گرفتار ملزم شاہد بکک کو گزشتہ4 دونوں سی آئی ڈی پولیس نے سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب سے حراست میں لیا تھا ،ایس ایس پی سٹی فیصل میمن نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم شاہد بکک ولد خیر محمد کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور گرفتار ملزم کے خلاف کراچی پولیس کے مختلف تھانہ جات میں قتل ، اقدام قتل ، اغوا ، بھتہ خوری اور پولیس مقابلے کے20 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں ملزم کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم نے گلبہار اور حاجی مرید گوٹھ کے علاقے اپنی مجرمانہ کارروائیوں کا مرکز بنایا ہوا تھا اور گرفتار ملزم اور بھمبرو میں 2 بھائیوں اور لشکر جھنگوی کے قاری عبدالصمد پر قاتلانہ حملے میں بھی ملوث رہا ہے جبکہ ملزم نے2 سال قبل بلال شیخ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار دوسرا ملزم شوکت عرف چیمہ ولد رب نواز چیمہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے اور اس کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ (لیاری گینگ وار) سے ہے، گرفتار ملزم کو 26 ستمبر کو بغدادی کے علاقے شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک 222 رائفل بھی برآمد ہوئی ہے ، گرفتار ملزم شوکت عرف چیمہ 30 سے 35 لڑکوں کے گروپ کی کمانڈ کرتا ہے اور گرفتار ملزم رواں ماہ 23 ستمبر کو بغدادی تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ کیا تھا ۔
جس میں کانسٹیبل ذاکر خان زخمی ہو گیا تھا اور ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تنگ گھلیوں کو فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ، انھوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم شوکت چیمہ نے5 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جس میں آٹھ چوک ایک شخص، کامل گلی کھارادر میں بھتہ نہ دینے2 مہاجر لڑکوں ، آٹھ چوک موسی لین میں ایک ایک شخص کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ، گرفتار ملزم نے ایک ماہ قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیو ماڑی پور روڈ سے لوہے کی چادروں کا بھرا ٹرک بھی چھینا تھا ۔
ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ گرفتار تیسرا ملزم عبد الخالق ولد امیر خان کو رواں ماہ26ستمبر کو کھارادر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزم ڈکیتی ، راہبری ، پولیس مقابلوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے13مقدمات میں ملوث ہے جن میں سے زیادہ تر مقدمات میں ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پیشہ ورانہ ملزمان ہیں اور گرفتار ملزمان کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہد بکک کا گزشتہ دنوں بلال شیخ پر کیے جانے والے خود کش حملے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور جو بھی نئی معلومات سامنے آئے گی اس سے آگاہ کیا جائے گا ۔