دل کا دورہ ہر ایک گھنٹے میں12افراد کی جان لے لیتا ہے طبی ماہرین

امراض قلب ہولناک صورت اختیار کرتے جارہے ہیں، طرز زندگی میں تبدیلی اور خوراک میں بد پرہیزی وجہ بنتی ہے

پاکستان میں 25 فی صد افراد دل کے شریانوں کی تنگی کا شکار ہیں،ماہرین. فوٹو : فائل

پاکستان میںہر گھنٹے میں12 افراد دل کے دورے کے باعث موت کا شکار ہوجاتے ہیں ، امراض قلب ہولناک صورت اختیار کرتے جارہے ہیں طرز زندگی میں تبدیلی اورخوراک میں بدپرہیزی وجہ بنتی ہے ۔

دل کو خون پہنچانے والی باریک شریانوں میں کولسیٹرول (چکنائی) کے جم جانے سے شریانیں تنگ ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خون دل اوردماغ تک نہیں پہنچتا ایسی صورت میں مریض کودل کا دورہ اورفالج کا مرض لاحق ہونے کا شدید احتمال ہوجاتا ہے، یہ بات آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تحت دل کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کیے جانے والے پروگرام میں ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے بتائی ، ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں 25 فی صد افراد دل کے شریانوں کی تنگی کا شکار ہیں ۔




سی وی ڈی سے مراد دل اور خون کی شریانوں کے نقائص ہیں، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث خون ،دل یا دماغ تک نہیں پہنچ پاتا اس لیے انتہائی صورت میں یہ مرض دل کے دورے اور فالج کا سبب بنتا ہے ، سی وی ڈی کا باعث بننے والے عوامل میں ہائی بلڈ پریشر بہت اہم ہے اور اس کے باعث دنیا بھر میں 7.6 ملین اموات ہوتی ہیں، پاکستان میں 15 سال سے زائد عمر کے 19 فی صد افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا مرض پایا جاتا ہے جبکہ پاکستان کی45 فی صد شہری آبادی موٹاپے کا بھی شکار ہے، 25 فی صد پاکستانی بچے موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں دل کے امراض سے تحفظ اور علاج کیلیے طرز زندگی میں تبدیلیوں پر زوردینا ہوگا۔
Load Next Story