پین پیسفک ویمنز ٹینس ٹائٹل پر پیٹراکیوٹوا کا قبضہ
اسٹار پلیئر نے سیزن کی دوسری ٹرافی جیتنے کیلیے جرمن حریف اینجلیک کیربر کو ٹھکانے لگایا
تھائی لینڈ اوپن فائنل میں ٹوماس بریڈیچ اور میلوس رائونک آمنے سامنے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے پین پیسفک ویمنز ٹینس کا ٹائٹل اپنے قبضہ میں کرلیا۔
سیزن میں دوسری ٹرافی جیتنے کیلیے انھوں نے جرمن حریف اینجلیک کیربر کو ٹھکانے لگادیا، کامیابی پر انھیں 4 لاکھ 62 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ کیربر نے دو لاکھ 13 ہزار ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کرلیے، فرنچ ٹینس پلیئرز کرسٹینا میلڈونوک اور آلیز کورنیٹ چائنا اوپن میں پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام ہوگئیں، سلونی اسٹیفنز اور روبریٹا ونسی نے دوسرے رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ تھائی لینڈ اوپن کا فائنل ٹاپ سیڈ ٹوماس بریڈیچ اور میلوس رائونک کے درمیان ہوگا، سیمی فائنلزمیں جائلز سیمون اورسیکنڈ سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ کی کہانی ختم ہوگئی ، ملائیشین اوپن میں پیراگوئے کے جوآئو سوسا کی پیشقدمی جاری ہے، اسٹینسلس واورنیکا نے بھی فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے پین پیسفک ویمنز ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،انھوں نے فائنل میں جرمن حریف اینجلیک کیربر کیخلاف 6-2، 0-6 اور6-3 سے مات دی، یہ سیزن میں ان کی دوسری ٹرافی بنی، 2011 کی ومبلڈن چیمپئن کیوٹوا کو ایونٹ میں 7 سیڈ دی گئی تھی، انھوں نے کیربر کیخلاف پہلے سیٹ میں 6-2 سے فتح پائی لیکن دوسرے سیٹ میں وہ کوئی بھی گیمز نہیں جیت پائیں اور بازی یکطرفہ طور پر 6-0 سے جرمن پلیئر کے ہاتھ رہی، تاہم تیسرے سیٹ میں انھوں نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے ایک مرحلے پر 4-0 کی برتری حاصل کی، 23 سالہ کیربر اپنے چوتھے میچ پوائنٹ کے بعد سنبھل نہیں پائیں ، کیوٹوا کے زوردار کراس کورٹ فورہینڈ شاٹس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں رہا، اسی طرح ایک گھنٹے 39 منٹ تک جدوجہد کرنے والی کیربر نے ہتھیار ڈال دیے۔
کیوٹوا نے اس سے قبل دبئی میں فروری میں ٹرافی جیتی تھی اور اب سیزن کے اختتام پر انھیں دوسری ٹائٹل فتح ملی ہے، اس کامیابی پر انھیں 4 لاکھ 62 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی ہے، رنر اپ کیربر کو دو لاکھ 13 ہزار ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کرنے میں کامیاب رہیں۔دوسری جانب فرنچ ٹینس پلیئرز کرسٹینا میلڈونوک اور آلیز کورنیٹ چائنا اوپن میں پہلے رائونڈ کی مہمان بن گئیں، میلڈونوک نے اسپین کی 12 سیڈ کارلا سواریز نیوارو کیخلاف ابتدائی سیٹ میں خسارے کے بعد دوسرا سیٹ جیت کر مقابلے میں واپس آنے کی کوشش کی لیکن اسپینش پلیئر کے تجربے کے سامنے ان کی دال نہیں گل پائی اور انھوں نے مقابلہ 6-2 ، 3-6 اور7-5 سے جیت کر دوسرے رائونڈ میں رسائی پالی،جہاں پر جرمن پلیئر مونا بارتھیل ان کی منتظر ہوں گی۔
بیجنگ اولمپک پارک میں جاری مینز اور ویمنز ٹینس ایونٹ چائنا اوپن میں دوسری فرنچ پلیئر آلیزکورنیٹ کو اطالوی حریف فرانسسکا شیوانے کیخلاف ابتدائی سیٹ میں 3-2 کے اسکور پر انجرڈ ہوجانے پر ریٹائرڈ ہونا پڑا، شیوانے کو دوسرے رائونڈ میں سرینا ولیمز اور الینا ویسنینا کے باہمی مقابلے کی فاتح سے مقابلہ کرنا پڑیگا، امریکی پلیئر سلونی اسٹیفنز نے کینیڈا کی الیکسینڈرا ووزنیک کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4، 6-4 سے مات دیدی،11 سیڈ اسٹیفنز کو تیسرے رائونڈ میں پہنچنے کیلیے سلواکیہ کی میگڈیلینا ریبریکووا کا چیلنج درپیش ہوگا، 10 سیڈ روبریٹا ونسی نے یوکرینی پلیئر الینا سویٹولینا کو 6-2، 6-2 سے زیر کیا۔
مینز ایونٹس میں بنکاک میں جاری تھائی لینڈ اوپن کے سیمی فائنلز میں ٹاپ سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ نے فرنچ حریف جائلز سیمون کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(5/7)، 6-2 اور7-5 سے شکست دی، تھرڈ سیڈ میلوس رائونک نے سیکنڈ سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ کا قصہ 3-6، 7-5 اور6-4 سے تمام کردیا۔کوالالمپور میں جاری ملائیشین اوپن کے سیمی فائنل میں اسٹینسلس واورنیکا اور جرگن میلزر کو شکست ہوگئیں، کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ ڈیوڈ فیرر کو ٹھکانے لگانے والے پیراگوئے کے جوآئو سوسا نے سیمی فائنل میں آسٹرین حریف اور فورتھ سیڈ جرگن میلزر کو بھی 6-4،3-6 اور6-4 سے قابو کرلیا، سیکنڈ سیڈ اسٹینسلس واورنیکا کو فرانس کے 5 سیڈ جولین بینیٹو نے 6-4 اور6-3 سے زیر کرلیا۔