سہراب گوٹھ میں قائم بکرا منڈی کے وی آئی پی بلاک کی بکنگ شروع

پورے ملک سے بکرے ،دنبے، گائے ،بیل اور اونٹ منڈی میں لائے جارہے ہیں

اس وقت منڈی میں 55 ہزار سے زائدگائے اور بیل لائے جاچکے ہیں ، فوٹو : ایکسپریس نیوز/فائل

سہراب گوٹھ میں قائم کی جانیوالی مویشی منڈی کے دوسرے حصے بکرا منڈی میں وی آئی پی بلاک کی بکنگ کا آغاز آج شام 5 بجے کیا جائے گا۔


مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے بتایا کے پورے ملک سے بکرے ،دنبے، گائے ،بیل اور اونٹ منڈی میں لائے جارہے ہیں اور اس وقت منڈی میں 55 ہزار سے زائدگائے اور بیل لائے جاچکے ہیں اور امسال مویشی منڈی میں پونے 2 لاکھ جانور قربانی کے لیے لائے جانے کی امید ہے جبکہ مویشی منڈی میں زیادہ تر جانور بہاولپور ، رحیم یار خان ، صادق آباد اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے لائے جارہے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والے بکرا منڈی کا باضابطہ افتتاح 2 اکتوبر بروز بدھ کوکیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام انتظامات کو حمتی شکل دے دی گئی ہے ، شہاب علی نے مزید بتایا کے بکرا منڈی میں تقریباً 1لاکھ 30 ہزار سے 1لاکھ 40 ہزار بکروں کی آمد متوقع ہے ،بکرا منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولیات پہنچانے کے گزشتہ سال کی نسبت بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔
Load Next Story