کراچی میں پولیس و رینجرز کے چھاپے جاری سیاسی کارکنوں اور گینگسٹرز سمیت 260 افراد گرفتار
ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زون میں پولیس کی کارروائی، دستی بم ،کلاشنکوف، پستول، موٹرسائیکلیں اورمنشیات برآمد
ویسٹ زون پولیس نے98 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ فوٹو ایکسپریس/فائل
ISLAMABAD:
شہر میں پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلرز ، بھتہ خور، مفرور اور اشتہاریوں ملزمان سمیت260 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایسٹ زون پولیس نے 74ملزمان کو گرفتار کرلیااور ایک دستی بم، 14پستول، کلاشنکوف،خنجر، ایک کار،2 موٹر سائیکلیں اور منشیات بر آمد کر لی، ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں9 اشتہاری، 36 مفرور اور ایک مشتبہ شخص بھی شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ویسٹ زون پولیس نے98 ملزمان کو گرفتار کر کے کلاشنکوف،2 رائفل ، ایک رپیٹر، 10 پستول، خنجر اور منشیات برآمد کر لی، ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان میں57 اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ سائوتھ زون پولیس نے 36ملزمان کو گرفتار کر کے 2کلاشنکوف، 4 پستول، ایک مائوزر، خنجر اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی، ایس ایس پی سائوتھ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں27مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔
موچکو کے علاقے بدھنی گوٹھ میں مقابلے کے بعد زخمی ملزم آصف عرف ملا کو گرفتار کر کے کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی، پولیس کے مطابق زخمی ملزم کا تعلق لیاری گینگ سے ہے، ملزم قتل کی10وارداتوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، ملزم کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔ ایس آئی یو پولیس نے ملیر کے علاقے معین آباد سے کاشف اور علی اصغر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ گارڈن کے علاقے فوارہ چوک کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان عمیر اور اکرم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹائون بے نظیر کالونی میں پولیس نے 3 ملزمان محمد عامر، محمد عزیز اور شمشاد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ بلال کالونی پولیس نے ایک ملزم عامر کو گرفتار کر لیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم نے11ستمبر کی ہڑتال میں ایک ٹرک JY-0211کو آگ لگائی تھی۔
سکھن پولیس نے ایک کارروائی میں 2 ملزمان لیاقت پٹھان اور علی موسیٰ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ رینجرز نے نارتھ ناظم آباد، کھارادر، چیل چوک، مواچھ گوٹھ، شانتی نگر، سلطان آباد، لیبر اسکوائر، بلدیہ ٹائون، ضیا الدین اسپتال، نیتل کالونی، احسن آباد، گلشن بونیر، کمہاڑ واڑہ، نارتھ ناظم آباد میں واقع بورڈ آفس، ڈیفنس اور عزیز آباد میں واقع ٹبہ اسپتال کے قریب اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کے دوران41 ملزمان کو حراست میں لیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار اور بم برآمد کیے گئے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اوراسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور زیر حراست مز ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں، کالعدم تنظیموں اور گینگ وارگروپوں سے ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز حکام نے گزشتہ دنوںکورنگی میں 2 گروپوں میں تصادم کی آڑ میں لوٹا جانے والا سامان گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں متاثرہ افراد کو واپس کردیا۔ ذرائع کے مطابق واپس کیے جانے والے سامان میںنقدی زیوارت اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں173اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں ایک بھتہ خوری اور ایک ملزم قتل کے مقدمے میں مفرور تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 28 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔