دوروزرہ گئے781پارلیمنٹرینزکے گوشوارے جمع ہوناباقی

وزیراعظم،چاروں وزرائے اعلیٰ،وزیرداخلہ اورعمران خان نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائیگی،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

وزیراعظم اورچاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت700سے زائد ارکان اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینٹ کے700سے زائدارکان نے اثاثوں کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائیں۔ان میں وزیراعظم،چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کے علاوہ وزیر داخلہ چودھری نثاراورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شامل ہیں،




اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانیکی ڈیڈلائن میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائیگی۔الیکشن کمیشن کواب تک 386 ارکان کی اثاثہ جات کی تفصیلات موصول ہوگئیں جبکہ781 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں جن کیلئے تیس ستمبرتک مہلت ہے۔
Load Next Story