سوچی ونٹر گیمز 2014 اولمپکس مشعل روشن ہوگئی
ٹارچ کو لے کر دوڑنے کا پہلااعزاز یونان کے 18 سالہ اسکیئرانتونیو کو ملا
اولمپیا‘ یونان:راہبہ کا لباس زیب تن کیے ہوئے مقامی فنکارہ سوچی ونٹر گیمز کا شعلہ تھامے ہوئے ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
آئندہ برس کے آغاز پر روس کے شہر سوچی میں شیڈول ونٹر گیمز کیلیے اولمپکس مشعل اتوار کو باقاعدہ تقریب میں روشن کردی گئی، مقابلوں کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔
راہبائوں کے لباس میں ملبوس روایتی فنکارائوں نے تاریخی اولمپک میدان میں سورج کی کرنوں سے اولمپک کی روایتی مشعل کو روشن کیا، اس موقع پر آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ اولمپک شعلہ دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں افراد پر اثر انداز ہوتا ہے، اولمپک ریلے کے سفر سے بلاامتیاز لوگوں میں دوستی اور امن کے پیغام کو فروغ ملتا ہے، اولمپک مشعل کو یونان کے بعد میزبان روس پہنچادیا جائیگا، جہاں پر اسے اگلے ماہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خلامیں بھی بھیجا جائیگا، اتوار کو منعقدہ اولمپک مشعل روشن کرنے کی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نئے صدر تھامس باخ کے علاوہ سوچی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ دیمیتری چیری شینکوف بھی بطورخاص شریک ہوئے۔
اولمپک مشعل کو لیکر دوڑنے کا اعزاز یونان کے 18 سالہ اسکیئراینونیس انتونیو کو حاصل ہوا، جس کے بعد انھوں نے مشعل کو 28 سالہ روسی آئس ہاکی سپراسٹار اور سوچی 2014 کے خیرسگالی سفیر الیکس اوون چیکن کے سپرد کیا، انھوں نے کہا کہ یہ میرے لیے لائف ٹائم موقع ہے اور میں اسے کبھی فراموش نہیں کرپائوں گا، یونان میں مشعل ایک ہفتے کے دوران 20 قصبوں میں گھمائی جائے گی، جس کے بعد یہ 5 اکتوبر کو ایتھنز کے پرانے اولمپک اسٹیڈیم پہنچے گی جہاں روسی وفد کو یہ روایتی مشعل رات میں منعقد ہونے والی تقریب میں حوالے کردی جائے گی، توقع ہے کہ اس موقع پر اوون چیکن کی والدہ تاتانیا اس مشعل کو تھامیں گی، جو مونٹریال اور ماسکو گیمز میں باسکٹ بال ایونٹ میں اولمپکس گولڈ میڈلز جیت چکی ہیں،7 فروری کو گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سوچی پہنچنے سے قبل مشعل روس کے83 ریجنز اور2900 قصبوں کا سفر بھی کرے گی، سوچی منتظمین کے مطابق نومبر میں مشعل کو سرگئی ریزانسکی اور اولیگ کوٹوف خلا میں لے کر جائیں گے۔