اے کرکٹ کیویز کیخلاف دیموتھ کی سنچری کے باوجود سری لنکا کو شکست

اے ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 28رنز سے ہرادیا۔

میزبان ٹیم 47.4 اوورز میں 322 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

اے ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 28رنز سے ہرادیا۔


کیویز نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 8وکٹ پر 350رنز بنائے،لیوک رونچی 84، کولن مونرو70 اور انورو کچن نے 62 کی اننگز کھیلیں، کپتان اینڈریو ایلیز46 اوراسکاٹ کلیگن 43 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، سچترا سیراسنگھے، دلارون پریرا اور ایشان جیارتنے کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں، میزبان ٹیم 47.4 اوورز میں 322 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، دیموتھ کرونا رتنے 120رنز بنانے میں کامیاب رہے، کپتان دنیش چندیمل69 اور اوپنر کوشل پریرا نے 51 کی اننگز کھیلیں، ایڈم میلین اور انٹون ڈیویچ نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
Load Next Story