انڈر 16 فٹبال پاکستان ٹیم سری لنکا پر بھی غلبہ پانے میں ناکام
مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ، یواے ای کو مات، ایران مین کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل
ایران نے متحدہ عرب امارات کو3-0سے ہرا کر مین کوالیفائنگ رائونڈ میں جگہ بنالی۔۔ فوٹو: فائل
اے ایف سی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کمزور حریف سری لنکا کو بھی زیر کرنے میں ناکام ہوگئی، مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر اختتام پذیر ہوا۔
ایران نے متحدہ عرب امارات کو3-0سے ہرا کر مین کوالیفائنگ رائونڈ میں جگہ بنالی۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے آخری روز پہلے میچ میں ایران نے یو اے ای کو 3-0 سے زیر کیا، کامیابی نے ایران کو آئندہ برس تھائی لینڈ میں کھیلے جانے والے اے ایف سی مین کوالیفائنگ رائونڈ میں پہنچا دیا۔
ایران کی جانب سے نیما مختاری 2 جبکہ رضا شکاری نے ایک گول اسکور کیا۔دوسرے میچ میں پاکستانی فارورڈز کی غلطیوں کے باعث میزبان سائیڈ گروپ ای کوالیفائرز کی کمزور ترین ٹیم سری لنکا کو بھی زیر نہ کرسکی ، تاہم گرین شرٹس میچ کے دوران حاوی ر ہے، لیکن کئی مواقعوں پر کھلاڑی گول پوسٹ کے سامنے موجود ہونے کے باوجودگیند کو جال کی راہ نہ دکھاسکے جس کے باعث میچ کا اختتام برابری پرہوا۔