میراتھن ریس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر کیپسنگ پردولت کی بارش

2 گھنٹے 3 منٹ 23 سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبور کرکے بہترین پرفارمنس سے اپنا نام ریکارڈ بک میں سب سے اوپر درج کرالیا۔

کیپسنگ کو ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر 50 ہزار یورو بطور بونس دیے گئے۔فوٹو: اے ایف پی

کینیا کے ولسن کیپسنگ نے میراتھن ریس میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، برلن ایونٹ میں انھوں نے 2 گھنٹے 3 منٹ 23 سیکنڈز میں فنشنگ لائن عبور کرکے بہترین پرفارمنس سے اپنا نام ریکارڈ بک میں سب سے اوپر درج کرالیا۔


انھوں نے محض15 سیکنڈز کے فرق سے ہموطن پیٹرک میکائو کے گذشتہ ورلڈ ریکارڈ کو توڑڈالا،جنھوں نے دو برس قبل جرمن دارالحکومت میں ہی 42,195 کلومیٹر کا مقرر کردہ فاصلہ 2 گھنٹے3 منٹ اور 38 سیکنڈز میں طے کیا تھا، کیپسنگ کو ایونٹ جیتنے پر 40 ہزار یورو کی انعامی رقم ملی جبکہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر 50 ہزار یورو بطور بونس بھی دیے گئے، کینیا کے ایلیوڈ کیپچوگ دوسرے اور ان کے ہی ہموطن جیفری کیپسنگ نے تیسری پوزیشن کے ساتھ اختتام کیا۔
Load Next Story