ٹارگٹڈ آپریشن کے خوف سے مجرم فرار ہوگئےایس ایس پی سٹی
پولیس و رینجرز نے انسپکٹر جاوید بلوچ کی گرفتاری پریس کانفرنس میں ظاہر کردی
محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے. فوٹو: فائل
لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو کے قتل کے مقدمے میں نامزد سابق ایس ایچ او چاکیواڑہ جاوید بلوچ کی گرفتاری پولیس اور رینجرز نے ظاہر کردی۔
ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہفتہ کو پولیس اور رینجرز کی لیاری میں کارروائی کے دوران سابق ایس ایچ او چاکیواڑہ انسپکٹر جاوید بلوچ گرفتار ہوا ہے،برطرف ایس ایچ او جاوید بلوچ نے دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ مل کر ڈیفنس سے گینگ وار ملزمان کے ساتھ ارشد پپو کو اغوا کرکے لیاری میں تشدد کے بعد قتل کیا تھا،ارشد پپو قتل کیس میں رینجرز نے4 ماہ قبل سب انسپکٹر علی باقر کو گرفتار کیا تھا جو بعد میں عدالت سے ضمانت پر رہا ہو گیا۔
ٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوتے ہی کئی مجرم اندرون ملک اور کچھ ملک سے باہر فرار ہوگئے ہیں،بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر غفار ذکری کے قتل کی خبریں افواہیں ہیں،محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے،جرائم پیشہ عناصر آپریشن کے باعث پولیس کو بھی نشانہ بنارہے ہیں،ونگ کمانڈر رینجرز قیصر خلیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 4 ستمبر سے لیاری میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اس دوران کئی جرائم پیشہ گرفتار اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔