عیسیٰ نگری دکاندارکو قتل کرنیوالے گرفتارڈاکوکیخلاف 2مقدمات درج

گرفتار ڈاکو سلیمان بنگش ڈرگ روڈ کا رہائشی ہے، فرار ہونے والے...

پی آئی بی پولیس نے عیسیٰ نگری میں دکاندار کو قتل کرنے والے گرفتار ڈاکو کے خلاف قتل سمیت 2 مقدمات درج کرلیے۔ فوٹو: فائل

پی آئی بی پولیس نے عیسیٰ نگری میں دکاندار کو قتل کرنے والے گرفتار ڈاکو کے خلاف قتل سمیت 2 مقدمات درج کرلیے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش میں پولیس چھاپے مارے جا رہے ہیں ،


تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے بدھ کو عیسیٰ نگری میں دکاندار فیصل مسیح کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کرنیوالے ڈاکو سلیمان بنگش کیخلاف مقدمہ نمبر 228/12 زیر دفعات 392 اور 302/34 کے تحت درج کرلیا جبکہ ڈاکو کیخلاف دفعہ 13-D کے تحت دوسرا مقدمہ نمبر 229/12 بھی درج کرلیا ہے ،

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد مشتعل افراد کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی نذر آتش کی جانیوالے 125 موٹر سائیکل نمبر KFT-1914 کے بارے میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو سلیمان بنگش ڈرگ روڈ کا رہائشی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کا نام عدیل بتایا جاتا ہے ۔
Load Next Story