پاکستانی بچے شوق سے کارٹون دیکھتے ہیںہیرو شی کونڈو

ڈوری مون فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کررہا ہے،جلد کھلونے بھی متعارف کرائینگے

پرائس مو کے تحت تقریب میں حفیظ الرحمن ،آنند سنگھ،نتن کالراوردیگر کی شرکت. فوٹو؛ فائل

بین الاقوامی شہرت یافتہ اینی میٹڈ کارٹون کیریکٹر ''ڈوری مون'' کے ساؤتھ ایشیا کے چئیرمین ہیروشی کونڈو نے کہا کہ پاکستان میں کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کے تحت کاروبار کا آغاز اچھی کاوش ہے۔

جس سے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ میں اضافہ ہوگا وہ مقامی ہوٹل میں پرائس مو کے تحت منعقدہ تقریب ''میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ'' میں معاہدے پر دستخط کے بعد خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پرائس مو کے چیف ایگزیکٹو حفیظ الرحمن، چوہدری عثمان علی،محبوب رؤف، حسن بخاری بھارت سے آئے ہوئے آنند سنگھ اور نتن کالر،پاکستانی ہدایت کارہ سنگیتا، ادکار وسیم انصاری، اشرف سلیم آفریدی، شکیل شاہ اور دیگر موجود تھے۔




ہیرو شی کونڈو نے کہا کہ پاکستان میں بچے کارٹون بہت شوق سے دیکھتے ہیں ڈورامن سوشل تربیت اور تعلیم سے آگاہی اور فروغ کا کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان میں ڈور امن کے کھلونے جلد متعارف کرائے جائیں گے۔حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم پاکستان میں قانونی طریقہ سے کاروبار کے فروغ کے خواہاں ہیں پاکستان اب والٹ ڈزنی، ڈور امون، اردو، پنجابی، سندھی،سرائیکی اور پشتو زبان میں ڈب کرکے چلائیں گے۔
Load Next Story