بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ماڑی پور اور گلبہار میں مظاہرے
احتجاج کے دوران سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے، گاڑیوں پر پتھراؤسے ٹریفک معطل،پولیس نے مظاہرین کو منتشرکردیا
بجلی کی بندش کا دورانیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے،علاقہ مکین ۔فوٹو:ایکسپریس:فائل
بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف ماڑی پور اور گولیمار کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ، ماڑی پور میں کئی روز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ، احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کیے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کیے ، ماڑی پور روڈ پر اطراف کی آبادیوں کے مکین نکل آئے اور مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں بجلی کی فراہمی کئی روز سے منقطع ہے ، اس سلسلے میں انھوں نے متعلقہ حکام کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، بجلی نہ ہونے سے ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں اور خصوصاً خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہریوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔
جس کی وجہ سے وہ دہرے عذاب میں مبتلا ہیں ، احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کیے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگیا ، کئی گھنٹے طویل مظاہرے کی وجہ سے ماڑی پور روڈ ، نیٹی جیٹی پل ، ایم ٹی خان روڈ ، ٹاور اور شیرشاہ روڈ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر کردیا ، علاوہ ازیں گولیمار چورنگی پر بجلی کے ستائے شہری سڑک پر نکل آئے اور چورنگی پر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث وہ پریشانی میں مبتلا ہیں ، بجلی کی فراہمی معطل ہوتی ہے تو پانی بھی نایاب ہوجاتا ہے ، وہ دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں ، احتجاج کے دوران نامعلوم افراد نے ٹائر نذر آتش کیے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ، گولیمار چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہونے کی وجہ سے ناظم آباد ، لیاقت آباد ، گلبہار اور جہانگیر آباد کی جانب آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا ، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا ۔