عدم تحفظ پر کئی علاقوں میں انسداد پولیو مہم مؤخر وسطی غربی اور جنوبی میں جاری

کیماڑی، گڈاپ اور لانڈھی میں میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر مہم موخر کی گئی،3 اضلاع میں مہم کامیابی سے جاری

ڈپٹی کمشنر وسطی نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،سرکا ری ونجی اسپتا لوں اوردیگرمقامات پر حفاظتی خوراک پلا ئی جارہی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی میں 3 روزہ انسداد مہم کے پہلے دن کئی علاقوں میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مہم پیرکوشروع نہیں کی جاسکی اورعارضی طورپر مہم موخر کردی گئی جن علاقوں میں مہم موخرکی گئی۔

ان میں کیماڑی، گڈاپ، لانڈھی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں، پیرکو شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ضلع وسطی،غربی اورجنوبی میں کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن نے بچوں کو پولیووائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک پلاکر مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر چا روں زون کے اسسٹنٹ کمشنرز ،عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ،ڈاکٹرز، افسران ،خواتین رضاکار موجود تھے، ڈاکٹر سیف الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ پولیوکاخاتمہ کرکے ہی نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔




والدین کا فرض ہے کہ اپنے نونہالوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی طور پر پلوائیں،انسداد پو لیو مہم میں282 سپرو ائزر،252ایریا انچارجز،1105فیلڈ ٹیمیں اور 24000 رضاکار شامل ہیں جو پو لیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور تمام سرکا ری و نجی اسپتا لوں اور دیگر مقامات پر پو لیو کے حفاظتی قطرے پلا ئے جارہے ہیں اس مہم کے پہلے دن 6000بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے گئے، انسداد پو لیو مہم 2 اکتوبر تک جا ر ی رہے گی۔
Load Next Story