نیہاکے اغوا اور قتل کے ملزم میاں بیوی عدالت میں پیش
پولیس نے 10 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا
عدالت نے 5سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیدیا فوٹو : منور اے خان / ایکسپریس
13سالہ بچی نیہاکے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا ۔
پولیس نے 10 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ، پیر کو تھانہ عزیز آباد نے اغوا برائے تاوان اور بچی کے قتل میں ملوث ملزمہ ریما اور اس کے شوہر محمد بلال کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا، اس موقع پر دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ڈی این ٹسٹ کرانا ہے، ملزمہ ریما جو کہ مقتولہ کی پھوپھی زاد بہن ہے اس نے اپنے شوہر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیہا کو اسکول سے اغوا کیا تھا اور ملزمان نے زیادتی کے بعد گلا دباکر قتل کردیا تھا اور26ستمبر کو لاش سی ویو کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے تھے، مقتولہ کے والد ریاست اﷲ کی نشاندہی پر مقامی اسکول کے چوکیدار کو حراست میں لیا گیا۔
جس نے بتایا کہ وہ ملزمہ کو شناخت کرسکتا ہے جو بچی کو اسکول سے لے گئی تھی، ریاست اﷲ نے بتایا کہ اس کی بھانجی بلال کالونی کورنگی صنعتی ایریا میں رہائش پذیر ہے، پولیس نے چوکیدار کے ہمراہ بلال کالونی میں واقع ملزمان کے گھر میں چھاپہ مارا اور اسکول کے چوکیدار نے نشاندہی کی تھی کہ یہ ہی وہ خاتون ہے جو بچی کو اپنے ہمراہ لے گئی تھی اور موٹر سائیکل سوار جو کہ ملزمہ کا شوہر تھا اسے بھی شناخت کیا، علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے 5سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم محمد اشرف کو 12اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا،استغاثہ کے مطابق ملزم جو کہ متاثرہ بچی کا خالہ زاد بھائی اور پڑوسی ہے، اس نے بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں توحید کالونی کے خالی پلاٹ میں پھینک کرفرار ہوگیا تھا۔