سانحہ پشاور ہلاکتیں42 ہوگئیں دہشت گردی کا خطرہ اب بھی ہے آئی جی خیبر پختونخوا
قصہ خوانی بازار میں شہدا کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی،شبقدر میں بھی سوگ،احتجاجی مظاہرہ، شہدا پیکیج دینے کا مطالبہ
پشاورمیں ٹارگٹڈآپریشن جلد شروع کیا جائیگا ،ناصر درانی فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل
پشاورکے قصہ خوانی بازار دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
بیشتر زخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا تاہم 59 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ابھی زیرعلاج ہیں جبکہ سوگ میں بازاربندر ہے اور تاجروں کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ،بازار میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔
نمائندے کے مطابق پشاورمیں پیرکو بھی خودکش حملوں اور بارود سے بھری گاڑی داخل ہونے کی افواہیں گردش کرتی رہیں جس سے شہری و تاجرخوف و ہراس میں مبتلا رہے۔ شہریوں نے گنجان آباد بازار اور مارکیٹوں کا رخ نہیں کیا۔