عمر گل نے عامر اور وہاب کی ٹیسٹ سے رخصتی کو جلد بازی قرار دے دیا

دونوں کھلاڑیوں کو چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے، اس سے پلیئرزکا ردھم اور فٹنس برقرار رہ سکتی ہے، فاسٹ بولر

دونوں کھلاڑیوں کو چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے، اس سے پلیئرزکا ردھم اور فٹنس برقرار رہ سکتی ہے، فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل نے محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ سے رخصتی کو جلد بازی قرار دے دیا۔


یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہاکہ دونوں فاسٹ بولرز نے ٹیسٹ کرکٹ کو جلد خیربادکہہ دیا، وہاب ریاض اور محمد عامر نوجوان بولرز کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کرسکتے تھے۔

عمر گل نے مزید کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے، اس سے پلیئرزکا ردھم اور فٹنس برقرار رہ سکتی ہے۔
Load Next Story