حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی 148 پوائنٹس ریکور
کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.28 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ 72 لاکھ 52 ہزار770 حصص کے سودے ہوئے
تیزی کے سبب 58 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 31 ارب 96 کروڑ97 لاکھ43 ہزار181 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: آن لائن / فائل
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں چندروزہ مندی میں نچلی قیمتوں پر آئے ہوئے حصص کی قیمتیں تازہ سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ثابت ہوئیں جس کے نتیجے میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد ایک بار پھر کاروبار میں تیزی رونما ہوئی۔
جس سے انڈیکس کی21900 کی حد بحال ہوگئی، تیزی کے سبب 58 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 31 ارب 96 کروڑ97 لاکھ43 ہزار181 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران انسٹی ٹیوشنز سائیڈ لائن پر رہے کیونکہ بینکنگ سمیت بعض دیگر شعبوں پر سرمایہ کاروں کو تحفظات لاحق ہیں، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر67 لاکھ46 ہزار 706 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے ایک موقع پر185.72 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی۔
لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے32 لاکھ39 ہزار 825 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے6 لاکھ71 ہزار 545 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے19 لاکھ 57 ہزار 985 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 8 لاکھ77 ہزار350 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے نتیجتاًکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس147.74 پوائنٹس کے اضافے سے 21980.42 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 95.85 پوائنٹس کے اضافے سے16676.44 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 614.63 پوائنٹس کے اضافے سے 37439.88 ہو گیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.28 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ 72 لاکھ 52 ہزار770 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 344 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں199 کے بھاؤ میں اضافہ، 122 کے دام میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔