ای پی زیڈاے اوراین پی اوکی کارکردگی بہتربنانے پرزور
ای ڈی بی کاصوبائی دارالحکومتوں میںآپریشن شروع،پھردائرہ کلسٹرز تک بڑھانے کی ہدایت
ای ڈی بی کاصوبائی دارالحکومتوں میںآپریشن شروع، پھردائرہ کلسٹرز تک بڑھانے کی ہدایت. فوٹو فائل
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت نے ایکسپورٹ پروسینگ زونز اتھارٹی اور نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے دونوں اداروں کے سربراہان کو اس حوالے سے جامع تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ کمیٹی اپنا کردار ادا کر سکے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو ایکسپورٹ پروسینگ زونز اتھارٹی اور نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کے مینڈیٹ، کارکردگی، جاری منصوبوں اور مالی و انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایکسپورٹ پروسینگ زونز اتھارٹی تجارتی ومارکیٹنگ سرگرمیوں کے ذریعے ملک میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دینے کیلیے کوشاں ہے۔
کمیٹی کو ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں سرمایہ کاروں کیلیے فراہم کردہ سہولتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی سیکریٹری صنعت نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن ملکی معیشت کے تمام شعبوں میں پیداوار اور معیار بڑھانے کیلیے خدمات فراہم کررہی ہے جس کا مقصد ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر این پی او نے مختلف اداروں اور صنعتوں کو توانائی کی بچت اور پیداوار بڑھانے کیلیے شروع کیے گئے پروگرام سے کمیٹی کو آگاہ کیا اور بتایاکہ اس مقصد کیلیے بین الاقوامی اداروں کا تعاون حاصل کرنے کے ساتھ سیمینارز، سمیوزیم اور ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، قائمہ کمیٹی نے وزارت صنعت کے ماتحت دونوں اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے تجاویز پیش کریں تا کہ کمیٹی کو مزید بہتری کیلیے اپنا کردار ادا کر سکے۔
کمیٹی نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اپنا آپریشن شروع کرنے اور بعدازاں اس کا دائرہ صنعتی کلسٹرز تک بڑھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نور عالم خان، ڈاکٹر مہیش ملانی، سبین رضوی، حامد یار ہراج، صاحبزادہ سید مرتضیٰ امین، سید حامد سعید کاظمی، حاجی محمد اکرم انصاری، خورشید بیگم اور عارف عزیز شیخ کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت محمد بشارت راجہ، وزارت صنعت، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی، نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے حکام نے بھی شرکت کی۔