سرجانی ٹاؤن میں قتل کے مقدمے میں نامزد مقتول کی اہلیہ اور بیٹی گرفتار

مقدمے میں نامزد مقتول کے داماد رضا کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ

مقدمے میں نامزد مقتول کے داماد رضا کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے، ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ۔ فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد مقتول کی اہلیہ اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔


ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عابد قائم خانی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کی شب سرجانی ٹاؤن میں بیدردی سے قتل کیے جانے والے محمد اقبال کے بھائی سلمان کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں نامزد مقتول کی اہلیہ شمع اور بیٹی اریبہ کو ایس آئی او سرجانی ٹاؤن غلام رسول ارباب نے گرفتار کر کے آلہ قتل تیز دھار آلہ (چھری) برآمد کرلی جب کہ مقدمے میں نامزد مقتول کے داماد رضا کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
Load Next Story