سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
وزیراعلیٰ سندھ بورڈکے ایم ڈی اے ڈی سنجنانی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے، ذرائع
ایکسپریس نے ایک روز قبل ہی ایم ڈی کو ہٹائے جانے کی خبرشائع کی تھی۔ فوٹو: فائل
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سنجنانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سنجنانی کی جگہ گریڈ 20 کے افسر آصف اکرام ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ مقرر کردیا گیا ہے، ایکسپریس نے ایک روز قبل ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سنجنانی کو ہٹائے جانے کی خبرشائع کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔
واضح رہے کہ چاروں اضلاع میں صفائی نہ ہونے سے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔