ویسٹ فیلڈ کے ٹھاٹ باٹ ختم بڑی ڈپارٹمنٹل اسٹور چین ’ٹیسکو‘ میں کام کرنے لگے
ایسیکس کے بولرکو فکسنگ پر تین برس کی پابندی کی سزا دی گئی تھی
پابندی کی وجہ سے کھلاڑی کی کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سلسلہ تھم گیا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل
ISLAMABAD:
اسپاٹ فکسنگ میں ملوث انگلش کرکٹر میرون ویسٹ فیلڈ کے ٹھاٹ باٹ ختم ہوگئے، وہ ایک بڑی ڈپارٹمنٹل اسٹور چین 'ٹیسکو' میں کام کرنے لگے ہیں۔
ایسیکس کے بولرکو فکسنگ پر تین برس کی پابندی کی سزا دی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سلسلہ تھم گیا، یوں اب انھیں یہ نوکری کرنا پڑرہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی کیس میں ملوث دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی، وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے پر اب تک وکلا پرکروڑوں روپے خرچ کرچکے جبکہ بدستور ان کی سزا ختم کرانے کیلیے کوششیں جاری ہیں، فکسنگ کیس میں 5برس کیلیے پابندی کے شکار سلمان ، عامر اور آصف وکلا کی تجوریاں بھرنے کے بعد تھک ہار کر اعتراف جرم کر چکے ہیں۔