بلدیاتی حلقوں کی حد بندی کیلیے قواعد وضوابط جاری

حد بندیوں میں 1998کی آبادی اور2011میں ہونے والی خانہ شماری کو مدنظر رکھا جائیگا

کراچی سمیت دیگر اضلاع میں حدبندی کی تشکیل کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

سندھ لوکل گورنمنٹ نے صوبے میں بلدیاتی حلقوں کی حد بندی کیلیے قواعد وضوابط جاری کردیے ہیں۔

شہری ودیہی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلیے98ء کی آبادی اور 2011میں ہونیوالی خانہ شماری کو مدنظر رکھتے ہوئے حد بندی کی جائے گی، کراچی سمیت دیگر اضلاع میں حدبندی کی تشکیل کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔




صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی حلقوں کی حدبندی کے لیے اصول وضوابط جاری کردیے گئے ہیں جس کے تحت 98 ء کی آبادی اور گذشتہ دوسال قبل ہونے والی خانہ شماری کے چارجز، سرکل اور بلاکس کو مدنظر رکھتے ہوئے حد بندی کی جائیگی۔
Load Next Story