9سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کو35سال قید

مقدمہ8برس سے زیرسماعت تھا،تھانہ مومن آباد نے ملزم عظیم الدین کو گرفتار کیا تھا۔

پلوشہ روٹیاں لینے گئی تھی ، مجرم عظیم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرزیادتی کی تھی فوٹو: فائل

GILGIT:
عدالت نے9سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر مجرم کو 35 سال قید کی سزا سنائی، مقدمہ 8برس سے زیرسماعت تھا ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عرفان احمد میو نے 8برس سے زیر سماعت مقدمے کا فیصلہ سنایا، عظیم الدین کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 35برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پرمزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔




استغاثہ کے مطابق سزا یافتہ مجرم مفرور ملزمان محمد جمیل اور عبدالجبار کے ہمراہ مومن آباد میں تندورکا کام کرتا تھا جہاں وہ روٹی لگاتا تھا ، 11 جنوری2005کو9سالہ پلوشہ روٹیاں لینے آئی تھی ،ملزمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے دفنادیا تھا۔

مقتولہ کے والد خداداد کی رپورٹ پر تھانہ مومن آباد نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے تھے ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآ مد کی گئی تھی ، میڈیکل رپورٹ سے مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی اور پوسٹ ماٹم رپورٹ نے استغاثہ کی مدد کی تھی۔
Load Next Story