بیجنگ ٹینس وینس کا قصہ سبائن لیسکی کے ہاتھوں تمام
سرینا ، لینا ، کیوٹوا،ووزینسکی، کریلنکو اورونسی کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی
مینز میں نووک جوکووک اور نڈال نے ابتدائی مرحلہ عبور کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
MUZAFFARABAD:
بیجنگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز، لینا، پیٹراکیوٹوا، کیرولین ووزینسکی، ماریا کریلنکو اور روبریٹا ونسی نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
وینس ولیمز کا قصہ جرمن پلیئر سبائن لیسکی کے ہاتھوں تمام ہوگیا، مینز سنگلز میں ورلڈ نمبرون سربیا کے نووک جوکووک اور رافیل نڈال نے ابتدائی مرحلہ عبور کرلیا، جاپان اوپن میں ٹاپ سیڈ مارٹن ڈیل پوٹرو اور دفاعی چیمپئن کائی نیشکوری نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، سلواکین پلیئر لوکاس لیکو نے7 سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو ابتدا ہی میں ٹھکانے لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چائنا اوپن کے ویمنز سنگلز میں وینس ولیمز کو ومبلڈن فائنلسٹ جرمن پلیئر سبائن لیسکی نے6-1 اور 6-2 سے قابو کرلیا، ان کی چھوٹی بہن ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کو دوسرے رائونڈ میں اطالوی حریف فرانسسکا شیوانے کیخلاف فتح پانے میں دشواری کا سامنا رہا، دوران میچ پوائنٹس گنوانے پر وہ چنگھاڑتی رہیں تاہم 6-4 اور7-5 سے ملنے والی کامیابی نے انھیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچادیا۔
اب ان کا ممکنہ ٹکرائو ہموطن سلونی اسٹیفنز سے ہوسکتا ہے، جنھوں نے کینیڈا کی ایوگینے بوچارڈ کو6-1 ، 1-6اور 6-4 سے پچھاڑکر تیسرے رائونڈ میں رسائی پائی۔12 سیڈ کارلا سواریز نیوارو نے امریکن حریف لورین ڈیویس کو 6-4 ،6-2 سے زیر کیا، اطالوی پلیئر روبریٹا ونسی نے چینی کھلاڑی ژینگ شوئی کو 3-6، 6-3 اور 6-1 سے مات دے دی، روس کی خوبرو اسٹار ماریا کریلنکو نے پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ارسزیلا ریڈوانسکا کو 6-4، 6-4 سے شکست دی، 6 سیڈ ڈنیش اسٹار کیرولین ووزینسکی نے رومانیہ کی مونیکا لیسکو کیخلاف 6-3 ،6-1 سے کامیابی حاصل کی،جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے امریکی کھلاڑی وارویرا لیپچنکو کو6-2،2-6 اور6-0 سے زیر کیا،7 سیڈ جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے برطانیہ کی لیورا رابسن کو 6-1 ، 6-2 سے واپسی کا پروانہ تھمایا۔
چینی اسٹار لینا نے سربیا کی بوجانا جونواسکی پر 6-0،6-1 سے آسان فتح کی بدولت رائونڈ16 میں شمولیت اختیار کی۔مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچز میں سربیا کے نووک جوکووک نے لوکاس روسول کیخلاف 6-0 ، 6-3 سے غلبہ پالیا، انھوں نے جمہوریہ چیک کے چیلنجر کو ٹھکانے لگانے میں محض 53 منٹ صرف کیے، بیجنگ ایونٹ کے بعد جوکووک کی ورلڈ ٹاپ پوزیشن کیلیے خطرہ بننے والے نڈال نے سانتیاگو گیرالڈو کیخلاف6-2 اور 6-4 سے فتح کی بدولت دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، 5 سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ نے جرمن حریف فلورین میئر کو 6-3 ، 7-6 (7/2) سے قابو کیا، سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلس واورنیکا نے آندریس سیپی کو4-6 ، 6-3 اور 6-4 سے زیر کرلیا، فرنانڈو ورڈاسکو نے بھارتی حریف سومدیو دیوورمن کو 7-6(8/6)، 6-3 سے پچھاڑا۔
امریکا کے سام کیورے نے روسی کھلاڑی میخائل یوزنی کو7-6 (7/3) ، 6-3 سے ہرایا۔دوسری جانب ٹوکیو میں جاری جاپان اوپن میں دفاعی چیمپئن اور فورتھ سیڈ میزبان اسٹار کائی نیشکوری نے آسٹریا کے جرگن میلزر کو 6-7 (4/7)، 7-5 اور6-2 سے قابو کیا، ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے قبرصی حریف مارکوس بغدیتس کو 4-6 ، 6-4 اور6-3 سے ٹھکانے لگا دیا، سلواکین پلیئر لوکاس لیکو نے 7 سیڈ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیون اینڈرسن کو 6-4،7-6 (7/2) سے مات دے دی، اسپین کے فلکیانو لوپز نے جاپانی حریف ٹیٹ سوما ایٹو کو 4-6، 7-5 اور6-3 سے زیر کیا،ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک نے یوروگوئے کے پبلو چیواس کو 7-6 (7/4) اور6-2 سے مات دے دی۔