پی او اے تنازع کا فیصلہ جمعے کو سوئٹزر لینڈ میں متوقع
حکومتی دخل اندازی پر اولمپک تحریک کی روشنی میں پاکستان پر پابندی کا امکان
آئی او سی کے طلب کردہ اجلاس میں تسلیم کردہ پی او اے کے صدر اور حکومتی نمائندوں کا موقف سنا جائے گا،فوٹو:فائل
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازع کا فیصلہ جمعے کوسوئٹزرلینڈ میں متوقع ہے۔
آئی او سی کے طلب کردہ اجلاس میں تسلیم کردہ پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سید عارف حسن اور حکومتی نمائندوں کا موقف سنا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قدیم کھیلوں کا عالمی ادارہ حکومتی دخل اندازی پر اولمپک تحریک کی روشنی میں پاکستان پر پابندی عائد کرسکتا ہے، اجلاس میں شرکت کے لیے عارف حسن بدھ کوسوئٹزر لینڈ کے شہر لوزانے روانہ ہورہے ہیں،ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور پی ایس بی کے صدرریاض حسین پیرزادہ بھی آئی او سی کی خصوصی دعوت پراجلاس میں شرکت کریں گے ان کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری فرید خان بھی ہوں گے، پاکستان میں آئی او سی کے نمائندے شاہد علی خان بھی موجود رہیں گے۔
ان کی اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی، پی ایس بی کے تحت بنائی جانے والی پی او اے کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کو سوئٹزر لینڈ روانہ ہو رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے قبل سید عارف حسن پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دبائو ڈالا گیااور متعدد پُرکشش پیشکشیں بھی کی گئیں تاہم وہ اپنے اصولی موقف پر قائم رہے، آئی او سی کے اجلاس میں دونوں فریقین کے مابین مصالحت کی کو شش میں ناکامی کی صورت میں پاکستان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی،ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے کی پابند ہے، اجلاس میں حکومت کے تحت پی او اے انتخابات کے انعقاد کی پیشکش کریں گے۔