لیاری کے گینگ کمانڈر نےکھانےکے پیسےمانگنے پر3افراد قتل کیے
گینگ وارکمانڈر زاہد اورساتھی کھانا کھاکر پیسے دیے بغیر جارہے تھےچ کہ عبدالشکور نے پیسے مانگ لئے۔
کلاکوٹ تھانے میں 3 نامزد ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج،پولیس مقدمے میں نامزد گینگ وار ملزمان کے نام بتانے سے گریزاں
لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ میں توحید مسجد کے قریب پیر کو فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عبد الشکور اور ان کے2 بیٹوں22 سالہ زاہد اور18 سالہ عابد کے قتل کا مقدمہ 3 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
کلاکوٹ تھانے کی خوفزدہ پولیس ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے نام بتانے سے گریزاں ہے،مقتول شکور نشتر روڈ رسالہ پولیس لائن کے عقب میں واقع آکال بونگا مسلم آباد پنجابی گلی میں 20 سال سے اہلخانہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، مقتول کے9 بیٹے ہیں جس میں سے3 شادی شدہ بیٹے اپنے آبائی شہر بہاولپور میں رہائش پذیر ہیں جبکہ 6 بیٹے اسکے ساتھ رہتے تھے جس میں سے2 بڑے بیٹے زاہد اور عابد اس کے ساتھ کام کرتے تھے،علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عبد الشکور صبح فجر کے وقت سے اپنا ٹھیلا لگاتے تھے اور روشنی ہوتے ہی وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ لیاری جاتے تھے،مقتول جھٹ پٹ مارکیٹ توحید مسجد کے قریب20 سال سے انڈا چنا فروخت کررہے تھے۔
اس دوران انھیں کسی نے تنگ نہیں کیا،ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت لیاری گینگ وار کا علاقائی کمانڈر زاہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے پاس سے کھانا کھاکر بغیر پیسے دیے جا رہا تھا جس پر عبدالشکور نے پیسے مانگے تو انھوں نے گالم گلوچ شروع کردی، عبد الشکور بھی ان سے پیسے لینے کے لیے اڑگیا جس پر زاہد اور اس کے ساتھی مشتعل ہوگئے اور انھوں نے نہ صرف عبد الشکور بلکہ اس کے دونوں بیٹوں کو بھی سیکڑوں لوگوں کے سامنے گولیوں سے بھون ڈالا اور وہاں سے چلے گئے۔