لیاقت آباد انڈر بائی پاس میں کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق24افراد زخمی
حادثے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
لیاقت آباد انڈر بائی پاس میں تیزرفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے والی بس کے قریب ایمبولینسیں کھڑی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
لیاقت آباد انڈر بائی پاس میں مسافرکوچ الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت24 مسافر زخمی ہوگئے۔
لیاقت آباد انڈر بائی پاس میں مسافرکوچ تیزرفتاری اور ڈرائیورکی غفلت کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 2 درجن کے قریب مسافر زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں کے رضاکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی،فوری طور پر زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا گیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں بونیرا خاتون ، شہلاخاتون ، نجمہ خاتون، افتخار ، رمضان ، شعبان ، عامر ، شیزار ، ناصر ، شہریار، عمران ، شاہد ، عرفان ، اختر ، کلیم ،نوشاد ، عمران ، حافظ الرحمن ، لیاقت ،عثمان اور فرمان شامل ہیں۔
حادثے کے بعد لیاقت آباد انڈر بائی پاس ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کوئی ٹریفک پولیس اہلکار موجود نہ تھا ، ایس ایچ او شریف آباد سلیم اﷲ قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ حادثے میں60 سالہ شخص محمد صابر ولد غلام رسول دوران علاج جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونیوالے کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ بیشتر زخمیوں کومعمولی چوٹیں آئی تھیں جنہیں فوری طبی امداد کے بعدگھروں کو روانہ کردیا گیا ، انھوں نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کا ذمے دار مسافرکوچ کا ڈرائیور اورکنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگیا ، انھوں نے بتایا کہ مسافر کوچ تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ،سہراب گوٹھ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 40سے 50سالہ شخص دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد اس کی شناخت ممکن ہو سکے، انھوں نے بتایا کہ لاش کو عدم شناخت پر ایدھی سرد خانے رکھوا دیا گیا ہے ۔