200 سے زائد یونٹ پر سبسڈی جزوی واپس لی پرویز رشید
700 سے زائد یونٹس استعمال کرنیوالوں کو ایک ارب سبسڈی دی جارہی ہے،وفاقی وزیراطلاعات
زرعی شعبے کے لیے قیمتوں میں کمی کردی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اورقومی ورثہ سینیٹرپرویز رشیدنے کہاہے کہ 200یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
انھوں نے کہاکہ زیادہ بجلی کے استعمال یا200 سے زیادہ یونٹس پرجزوی سبسڈی واپس لی گئی ہے۔ حکومت نے قیمتوں پر نظرثانی منصوبے پرمشترکہ مفادات کونسل اورقوم کوتوانائی پالیسی کی صورت آگاہ کیاتھا۔ انھوں نے کہاکہ نوٹ چھاپنے کی روایت ختم کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ اگرہم نوٹ چھاپنے کوروکنا چاہتے ہیںتو حکومت مشکل فیصلے کرنے کے لیے تیارہے۔ زرعی شعبے کے لیے قیمتوں میں کمی کرکے فلیٹ ریٹس جاری کیے گئے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت اس وقت بھی 200یا اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے 92لاکھ گھروں کو 135ارب کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انھوںنے کہاکہ حکومت بجلی کی پیداواری لاگت پرکوئی پیسہ وصول نہیں کررہی۔ 48فیصدصارفین بجلی کی پیداواری لاگت سے کہیں کم پربجلی لے رہے ہیں اور 700یونٹس سے زائدبجلی استعمال کرنے والے صارفین کوایک ارب سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ 200سے 700یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 12ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔