97 فضائی میزبانوں کی ترقی کے احکام روک دیے گئے

پی آئی اے نے ملازمین کو جاری ترقی کے آرڈرز 3 روز بعد ہی روکنے کا حکم دے دیا

پروموشنز پر موصول شکایات کے تناظر میں ناموں کی تصدیقی کارروائی جاری ہے، ترجمان (فوٹو : فائل)

پی آئی اے انتظامیہ نے پے گروپ 6 اور7 کے لگ بھگ 97 فضائی میزبانوں کو جاری ترقی کے آرڈرز 3 روز بعد ہی روکنے کا حکم دے دیا۔


قومی ایئرلائن کے پے گروپ 6 اور 7 کے فضائی میزبانوں کی ترقی کے آرڈرز مختلف تواریخ میں گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران جاری کیے گئے تاہم حیرت انگیز طور پر اس معاملے پر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے یوٹرن لیا گیا، جس کے بعد97 ملازمین کی ترقی کے احکام کو روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیشن انچارجز کو آرڈرز تقسیم کیلیے ای میل ڈپٹی جی ایم ایچ آر نے جاری کی، متعلقہ اسٹیشنز انچارجز کو پروموشن لیٹرز روکنے پر مبنی ای میل 16 ستمبر کو ارسال کی گئی، ذرائع کے مطابق ملازمین کے پروموشن لیٹرز جاری کرنے والے ایچ آر منیجر فلائٹ سروسز نے ہی لیٹرز روکنے کے حوالے سے ای میل جاری کی گئی۔
Load Next Story