پاکستان اسٹیل نے خام مال کے حصول کیلیے اقدامات شروع کردیے
1.1لاکھ ٹن کوئلہ آئندہ ماہ اورخام لوہا ضروری کارروائی کے بعدادارے کو ملے گا،ترجمان
1.1لاکھ ٹن کوئلہ آئندہ ماہ اورخام لوہا ضروری کارروائی کے بعدادارے کو ملے گا،ترجمان. فوٹو: فائل
پاکستان اسٹیل نے حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط نیشنل بینک سے29 اگست کو ایل سیز کیلیے کلیئر ہونے کے بعد سے خام مال کی فراہمی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق پہلے مرحلے میں ای سی سی کے فیصلے اور منظور شدہ بزنس پلان کی روشنی میں آسٹریلیا اور کینیڈا سے 55،55ہزار میٹرک ٹن کوئلہ کی درآمد کیلیے نیشنل بینک سے ایل سیز کھولی گئی ہیں جو آئندہ ماہ 2 بحری جہازوں سے پاکستان اسٹیل جیٹی پر پہنچے گا، اسی طرح خام لوہابھی ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد بروقت پاکستان اسٹیل پہنچے گا۔ پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میجر جنرل محمد جاوید (ریٹائرڈ) نے پاکستان اسٹیل محکمہ فنانس کے افسران کی اس سلسلے میں شب و روز کاوشوںکو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خام مال کی فراہمی میں تسلسل سے جلد پاکستان اسٹیل کی پیداوار میں استحکام اور تیزی آئے گی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل کے پیداواری یونٹس میں ہدف کے مطابق پیداواری عمل تسلسل سے جاری ہے جبکہ خام مال کی آمد کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی اور منصوبہ بندی کے مطابق پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ کیبنٹ کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ بزنس پلان کے مطابق بیل آؤٹ پیکیج کی 3.8ارب کی پہلی قسط میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہیں شامل تھیں جس میں سے پاکستان اسٹیل نے ماہ جولائی کی تنخواہ ادا کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں کے تمام بقایا جات ادا کر دیے ہیں۔