شاہد اور سوناکشی کی فلم ’’آر۔ راجکمار‘‘ کاپہلا ٹریلیر جاری
پربھودیوا کے ساتھ کام کرنا اعزازہے ،شاہد، فلم میں پرفارم کرکے مزا آیا ،سوناکشی
پربھودیوا کے ساتھ کام کرنا اعزازہے ،شاہد، فلم میں پرفارم کرکے مزا آیا ،سوناکشی۔ فوٹو: اے ایف پی
شاہد کپور اور سوناکشی سنہا کی فلم ''آر۔۔راجکمار'' کا پہلا ٹریلرگزشتہ روز ریلیز کردیا گیا۔
اس موقع پر ان دونوں اداکاروں کے علاوہ فلم کے ہدایتکار پربھو دیوا بھی موجود تھے ۔اس موقع پر شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ہر اداکار ایکشن فلم کرنا چاہتا ہے اور یہ ایکشن اورسٹائل کے حساب سے ایک بڑی فلم ہے میں اس کے متعلق بہت پرجوش ہوں۔ان کا کہناتھا کہ میں پروبھودیوامصالحہ اور موالی کنگ ہیں ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے ۔امید ہے میں نے وہ سب کچھ کیا ہے جو ہدایتکار پربھو دیوا مجھ سے چاہتے تھے ۔
شاہد کا کہناتھا کہ وہ خود کو بہترین ڈانسر سمجھتے تھے مگر جب میں نے پربھو دیواکے ساتھ پرفارم کیاتو ایسا لگا کہ میں ابھی سیکھ رہا ہوں ۔سوناکشی سنہا جس کے راوڈی راٹھور کے بعد پربھودیوا کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے کا کہناتھا کہ اس فلم میں میں نے لوگوں کو تھپڑ مارے اور ان کے سروں پر بوتلوں کو توڑاہے ۔مجھے اس فلم میں غنڈہ گردی کے اس کردار سے بہت مزا آیا۔میں اس فلم کے متعلقپرجوش ہوںکیونکہ میں نے وہ کام کیا ہے جو پہلے کبھی نہیں کیاتھا۔اس فلم کو 6دسمبر کو ریلیز کیا جائیگا۔