شادی کی خوشی میں فائرنگ نے نوجوان کی جان لے لی دولہا بھائی سمیت گرفتار
مرید عباس کی ہلاکت کے بعد کشیدگی، پولیس کا گشت، گرفتار شدگان نا معلوم مقام پر منتقل
ریسکیو اہلکار ہلاک ہونے والے نوجوان کی نعش لے جارہے ہیں۔ (فوٹو : ندیم خاور / آن لائن)
KABUL:
شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے نوجوان کی جان لے لی ، دولہا اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ، واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ مارکیٹ تھانے کے ایس ایچ او واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ واڈھوں کے پڑکے رہائشی زوہیب سومرو کا لیاقت کالونی کے مقامی لان میں ولیمہ تھا، رات گئے تقریب ختم ہونے کے بعد گھر واپسی پر دولہا کے بھائی اور دوستوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی، اس دوران پڑوس کے گھر سے نکلنے والا18 سالہ مرید عباس گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور دولہا زوہیب سومرو اور اس کے بھائی احمد سومروکو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے بعد پولیس نے گشت شروع کر دیا ہے۔