مراکشی اداکارہ وائم عمار دھامنی ’’بیوسن فلم فیسٹیول‘‘ کیلیے کوریا پہنچ گئیں

بھارتی چینل کی نمائندہ بن کر آئی ہوں، ایشیا کے فنکاروں سے ملاقات کرونگی، دھامنی

بھارتی چینل کی نمائندہ بن کر آئی ہوں، ایشیا کے فنکاروں سے ملاقات کرونگی، دھامنی۔ فوٹو: فائل

مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، ماڈل وگلوکار وائم عمار دھامنی کوریا میں آج سے شروع ہونیوالے ''بیوسن فلم فیسٹیول '' میں شرکت کے لیے بیوسن پہنچ گئیں۔

9روز تک جاری رہنے والے فسیٹیول میں براعظم ایشیاء کے مختلف ممالک کی فلمیںنمائش کے لیے پیش کی جائیںگی۔ وائم نے کوریا پہنچنے کے بعد فون پر''نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں بھارتی چینل ''زی افلام'' کی نمائندہ کی حیثیت سے فیسٹیول میں آئی ہوں۔اس موقع پرجہاں میری ملاقات ایشیا کے معروف فنکاروںسے ہوگی وہیں فیسٹیول میں معروف ہدایتکار، فلمساز اورٹیکنیشنزبھی شرکت کرینگے۔ اس رنگارنگ فیسٹیول کے لیے لوکیشن کومعروف ڈیزائنرز نے بڑی مہارت کے ساتھ سجایا ہے اورجگہ جگہ ایشیا کے معروف فلمی ستاروں کی تصاویریں، فلمی پوسٹربھی آویزاں کیے گئے ہیں۔




فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے بھی منتظمین نے خاص تیاریاں کررکھی ہیں۔ فیسٹیول کی اوپننگ کے موقع پرکوریا کے کلچرکی عکاسی کرتے رقص اوردیگرپروگرام پیش کیے جائینگے جب کہ مہمانوںکو خوش آمدید کہنے کے لیے ریڈکارپٹ بھی سجایاجائے گا جہاں معروف فنکار اپنے خیالات کااظہارکرینگے۔ وائم نے مزیدبتایاکہ میں دنیا کے بیشترممالک میں جاچکی ہوں لیکن کوریا میں سجنے والا یہ فیسٹیول ہرلحاظ سے منفرد ہے اوریہاں کے بسنے والے بھی اس فیسٹیول میں بھرپورانداز سے شرکت کے لیے تیارہیں۔
Load Next Story