پاکستانی نژاد سنبل رضوی نے بہترین فیشن ڈیزائنر کا ایوارڈ حاصل کرلیا

’’اٹلانٹک سٹی فیشن شو‘‘ میں سنبل رضوی کے ملبوسات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

امریکا سمیت کئی ممالک میں اپنے ملبوسات متعارف کرواچکی ہوں ہرجگہ اچھا رسپانس ملا،سنبل۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد امریکی فیشن ڈیزائنرسُنبل رضوی کے حال ہی میں امریکی ریاست اٹلانٹا میں ہونے والے ''اٹلانٹک سٹی فیشن شو'' میں تیارکردہ ملبوسات شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

شوکے بہترین ڈیزائنزکا ایوارڈ بھی سنبل رضوی کے نام رہا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اٹلانٹا میں دوروزقبل فیش شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرجہاں امریکا کے معروف فیشن ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی وہیں پاکستانی نژاد امریکی فیشن ڈیزائنرسنبل رضوی نے بھی اپنے ملبوسات کی نئی کولیکشن متعارف کروائی۔ جونہی معروف ماڈلزملبوسات کے منفرد ڈیزائنز کے ساتھ ریمپ پرجلوہ گرہوئے توشرکاء کی توجہ ملبوسات پرمرکوز ہوگئی۔




گزشتہ روز نیویارک سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے سنبل رضوی نے ''نمائندہ ایکسپریس'' کو بتایا کہ فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔ میں اب تک اپنے تیارکردہ ملبوسات امریکا کے علاوہ دنیا کے بیشترممالک میں متعارف کرواچکی ہوں۔ انھوں نے بتایاکہ ان کی پیدائش پاکستان میں ہوئی لیکن پرورش دبئی اورمسقط میں ہوئی۔ یہاں پرتعلیم حاصل کرنے کے بعد میں امریکا آگئی جہاں پر عملی زندگی کاآغازکیا۔
Load Next Story