افغان ٹیم ورلڈکپ 2015 کی دہلیز پر پہنچ گئی
افغانستان کو کینیا کیخلاف کل دوبارہ فتح درکار ہے۔
آئرلینڈ پہلے ہی ٹاپ پوزیشن کے ساتھ 2 برس بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر شیڈول میگا ایونٹ کیلیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ میں کینیا کو 8 وکٹ سے شکست دینے والی افغان ٹیم ورلڈکپ 2015 کی دہلیز پر پہنچ گئی۔
آئرلینڈ پہلے ہی ٹاپ پوزیشن کے ساتھ 2 برس بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر شیڈول میگا ایونٹ کیلیے کوالیفائی کرچکا،افغان ٹیم اگر جمعے کو دوبارہ کینیا کو زیر کرنے میں کامیاب رہی تو اسے پھر کوالیفائنگ ایونٹ میں جدوجہد کی ضرورت نہیں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ میں افغانستان نے کینیا کیخلاف ابتدائی ون ڈے مقابلہ 8وکٹ سے جیت کر ورلڈ کپ2015 میں رسائی کا امکان روشن کرلیا، سردست لیگ پوائنٹس ٹیبل پر یواے ای اور نیدرلینڈ اپنے کوٹے کے تمام 14،14 میچز کھیلنے کے بعد یکساں طور پر 18،18 پوائنٹس لے کر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، اس کامیابی کے بعد افغان ٹیم کے حاصل کردہ پوائنٹس 13 میچزمیں 17 ہوگئے تاہم وہ ابھی چوتھی پوزیشن پر ہی ہے۔
اگر جمعے کو اس نے کینیا کو دوسرے ون ڈے میں بھی زیر کرلیا تو 19 پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں دوسری پوزیشن لے کر میگا ایونٹ میں شرکت کا پروانہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی،افغان ٹیم کی ناکامی پر یواے ای ورلڈ کپ کا حصہ بن جائے گا اور افغانستان کو آئندہ برس نیوزی لینڈ میں کوالیفائنگ ایونٹ میں قسمت آزمانا پڑے گی، بدھ کو ون ڈے مقابلے میں کینیا کیخلاف افغانستان کی 8 وکٹ سے فتح میں نوروز مینگل اور حامد حسن نے کلیدی کردار ادا کیا، حامد نے 4وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو 89رنز تک محدود کیا جبکہ مینگل نے 52 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کی منزل سے ہمکنار کرایا، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کینیا کو مہنگا پڑا۔
حامد حسن نے پہلے اوور میں عرفان کریم (2)کو اور پھر چوتھے اوور میں الیکس اوبانڈا (3)کو پویلین چلتا کردیا، حسن اور شاپور زدران کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کینیا کی وکٹیں تواتر سے گرتی رہیں، صرف تین بیٹسمین انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے تک رسائی دینے میں کامیاب ہوپائے،مورس اوما 24رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بنے،ٹیم کی بساط 37.5 اوورز میں 89 رنز پر سمٹ گئی ، حامد حسن نے4 جبکہ شاپور زدران اور سمیع اللہ شنواری نے 2 ، 2 وکٹیں لیں، افغان ٹیم نے 17.5 اوورز میں2 وکٹ پر 95رنز بنالیے، نوروز مینگل60 گیندوں پر ناقابل شکست 52رنز بناکر نمایاں رہے، اصغر استنکزئی 3 رنز پر ناٹ آئوٹ پویلین واپس ہوئے، اوپنر محمد شہزاد33 اور حشمت اللہ شیادی صفر پر آئوٹ ہوئے، دونوںکو ہیرن ویرایا نے پویلین چلتا کیا۔