چائنا ٹینس سارا ایرانی کی پیشقدمی ختم سبائن لیسکی بھی ناکام
اینا ایوانووک کو پولونا نے واپسی کا پروانہ تھمایا، جاپان اوپن میں جوئے ولفریڈ سونگا دوسرے راؤنڈ میں ہمت ہار بیٹھے
چائنا اوپن: چینی حریف لینا کیخلاف ناقص کھیل پر جرمن پلیئر سبائن لیسکی کی کھسیانی ہنسی۔ فوٹو: اے ایف پی
چائنا اوپن میں ہوم فیورٹ لینا اور جمہوریہ چیک کی پیٹراکیوٹوا کوارٹر فائنل میں مدمقابل آئیں گی، دونوں نے تیسرے راؤنڈ میچز جیت لیے۔
کیوٹوا نے سارا ایرانی کی پیشقدمی ختم کی جبکہ لینا نے جرمن حریف سبائن لیسکی کی چھٹی کردی، سیکنڈ راؤنڈ میچز میں جرمن پلیئر آندریا پیٹکووک نے سابق چیمپئن سویٹلانا کزنٹسووا کا بوریا بستر گول کردیا،اینا ایوانووک کو سلواکین پلیئر پولونا نے واپسی کا پروانہ تھمادیا، مینز سنگلز میں رافیل نڈال نے دوسرے راؤنڈ میں کوہل شریبر کو پچھاڑ کر راؤنڈ 8 میں جگہ بنالی، فائنل میں رسائی کی صورت میں وہ جولائی 2011 کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کے نمبرون پلیئر بھی بن سکتے ہیں، موجودہ ورلڈ ٹاپ پلیئر نووک جوکووک کے ایونٹ میں نتائج پوزیشن بچانے کیلیے ناکافی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز تھرڈ راؤنڈ میچز میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا نے اطالوی پلیئر سارا ایرانی کی پیشقدمی 6-4، 6-7 (3/7) اور 6-3 کی فتح سے ختم کردی، ہوم اسٹار لینا نے جرمن حریف سبائن لیسکی کی چھٹی کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی، ان کی جیت کا اسکور 7-5 اور6-4 رہا۔
ان سے قبل سیکنڈ راؤنڈ میچز میں جرمن پلیئر آندریا پیٹکووک نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سابق گرینڈ سلم چیمپئن سویٹلانا کزنٹسووا کو 4-6، 6-4 اور 6-1 سے ٹھکانے لگایا، عالمی درجہ بندی میں 43 ویں نمبر پر موجود جرمن پلیئر پیٹکووک کو روسی حریف پر غلبہ پانے میں 2 گھنٹے صرف کرنا پڑے، سویٹلانا 2006 اور 2009 میں چائنا اوپن کی ٹرافی اپنے نام کرچکی ہیں، پیٹکووک نے پہلے راؤنڈمیں دفاعی چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا کو حیران کن طور پر شکست سے دوچار کیا تھا، سربیا کی 8 سیڈ جیلینا جینکووچ نے قازقستان کی غالینا ووسکوبیوا پر 6-3، 5-7 اور 6-3 سے غلبہ پاتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،سلواکیہ کی پولونا ہرکوگ نے سابق ورلڈ نمبرون اینا ایوانووک کا بوریا بستر گول کردیا، ان کی جیت کا اسکور 6-4، 6-4 رہا، تھرڈ سیڈ پولش اسٹار اگنیسکا ریڈوانسکا نے امریکی حریف میڈیسن کیز پر 6-3، 6-2 سے ہاتھ صاف کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں رسائی پائی۔
مینز سنگلز سیکنڈ راؤنڈ مقابلوں میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال نے جرمن حریف فلپ کوہل شریبر کیخلاف 6-4 اور7-6(7/3) سے ہرادیا، اطالوی پلیئر فابیو فوگنینی نے آسٹریلوی اسٹار لیٹن ہیوٹ کو 6-0، 6-2 سے شکست دی، 8 سیڈ امریکا کے جون اسنر نے اسپینش حریف روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ کیخلاف 6-2، 6-7 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ٹوکیو میں جاری جاپان اوپن مینز ٹینس میں سابق چیمپئن جوئے ولفریڈ سونگا دوسرے راؤنڈ میں ہمت ہاربیٹھے، انھیں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ نے 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کردیا، ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونگا نے کہا کہ میں اس نتیجے پر قطعی حیران نہیں ہوں ، میں مکمل فٹ بھی نہیں تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں آئندہ چند ہفتوں میں مکمل طورپر بہتری حاصل کرلوں گا، ڈاکٹرز نے مجھے پانچ ماہ تک درد رہنے کا بتایا تھا، اس میں سے اب تک 3 ماہ تو بیت چکے ہیں اور مزید 2 مہینے مجھے احتیاط برتنا ہوگی، دیگر میچز میں کینیڈا کے میلوس راؤنک نے جاپانی حریف گوسوئیڈا کو 6-4، 7-6(7/0) سے قابو کیا، فن لینڈ کے جارکونمینن نے پولیش پلیئر پرائزینسی ایم کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 (7/4)، 6-4 اور 6-2 سے مات دی، فرانس کے جیریمی شارڈے نے سوئس کھلاڑی ایم چیونڈیلی کو 7-6(7/2)، 6-3 اور7-6(8/6) سے ہرایا، یوکرین کے الیکسینڈر ڈولگوپولوف نے سربین حریف جانکو تیپسرووچ کو 6-3، 7-6(7/2) سے قابو کیا، ٹاپ سیڈ جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ہموطن کارلوس بیرلوک کو 6-2 اور 6-2 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔