پی سی بی نے ڈومیسٹک ریٹینر معاہدے سے متنازع شق نکالنے کا عندیہ دیدیا
کھلاڑیوں کو اداروں کی ٹیم چھوڑنے کا نہیں کہا جائے گا۔
کھلاڑیوں کو اداروں کی ٹیم چھوڑنے کا نہیں کہا جائے گا۔ فوٹو: فائل
پی سی بی نے ڈومیسٹک ریٹینر معاہدے سے متنازع شق نکالنے کا عندیہ دے دیا۔
گزشتہ روز قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران ایک کوچ نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ ان کی حکام سے بات ہو گئی،کھلاڑیوں کو اداروں کی ٹیم چھوڑنے کا نہیں کہا جائے گا، اس حوالے سے معاہدے میں نئی شق شامل کر کے کرکٹرزکو ایک صفحہ دوبارہ بھیجا جائے گا، اس پیش رفت پر ان پلیئرز نے سکھ کا سانس لیا جنھیں ٹیمیں بند ہونے کے باوجود تاحال ڈپارٹمنٹس نے فارغ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی سینئر ہو یا جونیئر ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے دے گا، کھلاڑیوں کا موقف تھا کہ انھیں اپنے ڈپارٹمنٹس سے اس سے کافی زیادہ تنخواہ ملتی ہے وہ اسے کیسے چھوڑ سکتے ہیں، اسی لیے بورڈ نے متنازع شق ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔